جموں4اکتوبر(ایس انیوز ؍آئی این ایس انڈیا)جموں وکشمیر کے پونچھ ضلع میں کنٹرول لائن کے قریب چوکیوں اور دیہات میں پاکستان نے خود کار ہتھیاروں سے فائرنگ کی اور مارٹر داغے جس سے اس واقعہ میں کم از کم تین جوان زخمی ہو گئے۔پولیس کے ایک افسر نے بتایا کہ پاک فوجیوں نے کنٹرول لائن کے پاس فائرنگ کر لام سیکٹر میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کی۔دفاعی ترجمان نے بتایا کہ پاکستانی فوج کی جانب سے کی جا رہی فائرنگ کی فوج نے مناسب جواب دیا اور فائرنگ اب بھی جاری ہے۔ترجمان نے کہاکہ پاکستانی فوج نے کنٹرول لائن کے قریب بغیر اکساوے کے پونچھ سیکٹر میں صبح پونے نو بجے سے خود کار اور چھوٹے ہتھیاروں اور اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی اور مارٹرداغے۔ پولیس حکام نے بتایا کہ پونچھ سیکٹر میں آج کنٹرول لائن کے قریب پاکستانی فائرنگ میں تین آرمی اہلکار زخمی ہو۔قابل ذکر ہے کہ کل بھی جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاک فوجیوں نے پونچھ سیکٹر میں کنٹرول لائن کے قریب فائرنگ کی تھی جس میں فوج کا ایک جوان شہیدہوگیاتھا۔اس سے پہلے دو اکتوبر کو بھی پونچھ سیکٹر میں سرحد پار سے فائرنگ میں دونابالغ بچوں کی موت ہو گئی تھی جبکہ 12 افرادزخمی ہو گئے تھے۔